حیدرآباد۔24جولائی(اعتماد نیوز) ضلع میدک کے موسائی پیٹ منڈل میں پیش آئے
حادثہ کا جائزہ لینے کے بعد اس بات کا پتہ چلتا ہے ڈرائیور کی لا پرواہی
کی وجہ سے ہی یہ حادثہ پیش آیا۔ ڈرائیور کی ڈیوٹی میں غیر حاضر ہونا ‘ اور
انکی جگہ ٹراکٹر کے ڈرائیور کا بس کو چلانا اور جلد
بازی میں ریلوے ٹریک
کے پاس بس کو چلانا یہ سب اس بات کو ثابت کرتے ہیں کہ ڈراور کی لا پرواہی
کے سبب ہی یہ حادثہ پیش آیا۔ اور معصوم کم سب طلبا جو اپنے مستقبل کو
تابناک بنانے کے لئے اسکول جا رہے تھے لقمہ اجل بن گئے۔ اس بس اسلام پور سے
توپران جا رہی تھی کہ یہ افسوس ناک حادثہ پیش آیا۔